سمرقند میں پہلا یورپی یونین-وسط ایشیا سربراہی اجلاس: تاریخی تعاون کا آغاز

وسطی ایشیا اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز آج سمرقند میں ہونے والے پہلے EU-وسط ایشیا سربراہی اجلاس سے ہو گیا ہے۔ یہ دو روزہ اجلاس ازبکستان کے صدر شوکت مرضایئو کی قیادت میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں خطے کے اہم ممالک اور یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت شریک ہے۔

سمرقند اس وقت عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں استقبالیہ بینرز آویزاں ہیں۔ بینرز پر وسطی ایشیائی اور یورپی قیادت کے لیے خوش آمدیدی پیغامات درج ہیں، جس سے شہر ایک پر وقار اور خوشگوار منظر پیش کر رہا ہے۔
اجلاس میں وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان شریک ہیں، جن میں:
• قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف
• کرغزستان کے صدر صدر جپاروف
• تاجکستان کے صدر امام علی رحمان
• ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف شامل ہیں۔

جبکہ یورپی یونین کی نمائندگی:
• یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا
• یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران یورپی یونین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
اہم نکات میں شامل ہیں:
• نقل و حمل اور ڈیجیٹل روابط کی ترقی
• قیمتی خام مال کے شعبے میں شراکت داری
• اقتصادی و سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا
• توانائی کے متبادل ذرائع کی ترقی

یہ اجلاس وسطی ایشیا اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔ مبصرین کے مطابق، اگر اس تعاون پر مؤثر عمل درآمد کیا جائے تو وسطی ایشیا عالمی معیشت اور سیاست میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں