نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہو گئی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا ہے، تاہم جج نے اس کی بحالی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 7 وفاقی اداروں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں وائس آف امریکا بھی شامل تھا۔
عدالتی فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے اسے روکا گیا ہے۔