یوراج سنگھ کی جانب سے محمد رضوان پر آسٹریلوی کرکٹر کی تنقید کا دندان شکن جواب

چند دن سے سوشل میڈیا پر سابق آسٹریلن کرکٹر بریڈ ہوگ کی محمد رضوان پر تنقید کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں۔ بریڈ ہوگ لیفٹ آرم سپنر تھے، آج کل وہ کمنٹری کر رہے ہیں، ان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا،جس میں انہوں نے پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے انگریزی بولنے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو کچھ بولتے ہیں، وہ انگریزی نہیں، انہیں سن کر لگتا ہےجیسے کوئی اور زبان بولی جا رہی ہے۔
اس پر پاکستانی کرکٹر عامر جمال نے بھی تنقید کی، تاہم سابق بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے کھل کر بریڈہوگ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور محمد رضوان کا دفاع کیا۔ یوراج سنگھ نے بریڈ ہوگ سے ایک سیدھا مگر تیکھا سوال پوچھ لیا کہ بھائی صاحب رضوان کو انگریزی نہیں آتی تو تمہیں کون سی ہندی یا اردو آتی ہے ؟ رضوان کا کام کرکٹ کھیلنا ہے، اچھی انگریزی بولنا نہیں، وہ کام چلا رہا ہے ، اسے غنیمت سمجھنا چاہیے۔
ایک بار عمران خان نے بھی انضمام الحق پر ایسی تنقید کا دفاع کیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق بہترین کرکٹر اور بہت اچھا بلے باز ہے، یہی اس کے لئے کافی ہے، وہ کرکٹ کھیلنے آیا ہے، فصیح وبلیغ انگریزی بولنے نہیں۔ اگر وہ انگریزی نہیں جانتا تو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اس کا کردار ایک کرکٹر کے طور پر ہے، وہ اچھا ہے تو سب ٹھیک ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں