ازبکستان کے فوڈ انڈسٹری کے وفد کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ

ازبکستان کی فوڈ انڈسٹری کے اعلیٰ سطح کاروباری وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ 15 رکنی وفد کی قیادت ازبکستان کے سفارت خانے کے تجارتی اور اقتصادی مشیر بحرام یوسوپوف نے کی۔
آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ کلمات میں آر سی سی آئی کے اقدامات اور تجارتی تعلقات اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے میں اس کے کردار کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے وسطی ایشیا میں تجارت کی توسیع کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا اور پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی اور نائب صدر فہد برلاس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد تجارتی مواقع کی تلاش، بی ٹو بی میچ میکنگ کو فروغ دینا اور فوڈ انڈسٹری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا تھا۔
وفد نے مقامی اہم منصبوں کے ساتھ تعاون اپر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں