ٹرمپ انتظامیہ کا وائس آف امریکا کے ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنےکا فیصلہ

امریکی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ جبری رخصت پر بھیج دیا، جبکہ دو بڑی خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اٹھایا گیا، جس میں وائس آف امریکا سمیت چھ دیگر سرکاری میڈیا اداروں کی فنڈنگ میں کمی کا حکم دیا گیا تھا۔ وائس آف امریکا دنیا بھر میں 40 زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے، تاہم فنڈز میں کٹوتی کے بعد اس کی نشریاتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے سے سرکاری میڈیا کے مستقبل اور آزاد صحافت پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں