چیمپینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے گئے ؟

چیمپینز ٹرافی دو ہزار پانچ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز دوبئی میں سفید کوٹ پہنائے گئے اور پھر اسی ڈریس میں ان کا گروپ فوٹو بھی ہوا۔ ان کھلاڑیوں کو ونر میڈل دیا گیا اور پھر ہر ایک کو یہ سفید کوٹ ہپنایا گیا۔ بہت سے لوگوں کے لئے یہ نئی بات تھی کیونکہ کرکٹ کے ہر ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔
بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نے سفید کوٹ پہنانے کا اعزاز چیمپینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے لئے مخصوص رکھا ہے۔ اس کوٹ پر چیمپینز ٹرافی کا لوگو ہوتا ہے اور بٹن بھی گولڈن رنگ کے رکھے جاتے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق سفید کوٹ ایک اعزازی بیج ہے جو چیمپئنز کی شان بڑھاتا ہے۔ یہ کوٹ بے مثال عزم کی ایسی علامت ہے جو نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔سفید کوٹ پہننا اس سفر کی نمائندگی کرتا ہے جہاں کھلاڑی چیمپینز ٹرافی جیتنے کے لیے ہر چیز داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
دو ہزار نو میں چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن سے یہ روایت شروع ہوئی۔ تب آسٹریلین ٹیم نے جیت کر یہ سفید کوٹ پہنے۔ دو ہزار تیرہ میں بھارت جیتا اور اس نے یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ دو ہزار سترہ میں پاکستان نے فائنل میں انڈیا کو ہرا کر چیمپینز ٹرافی جیتی تھی، تب سرفراز احمد کپتان تھے، ان کی قیادت میں پوری پاکستانی ٹیم کو یہ سفید کوٹ پہنائے گئے تھے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں