نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب انہیں بورڈ پر اچھا ٹارگٹ دینا ہوگا کیونکہ انڈین ٹیم تعاقب کرنے کی ماہر ہے اور ان کے پاس شمبھن گل، کوہلی ، کے راہول وغیرہ جیسے اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو رنز چیز کرنے کے ماہر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے مین فاسٹ باولر میٹ ہنری انجرڈ ہونے کے وجہ سے نہیں کھیل رہے، یہ بڑا نقصان ہے کیونکہ ہنری نئی گیند سے خاص کر انڈین بلے بازوں کو پریشان کر سکتے تھے۔ ان کی جگہ ناتھن سمتھ کو کھلایا گیا ہے۔
انڈین ٹیم وہی پچھلے دونوں میچز والی ہے۔ چار سپنرز کلدیپ، جدیجا، اکثر پٹیل اور ورن چکرورتی پر مشتمل۔ شامی اور ہاردک پانڈیا فاسٹ باولنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ان فارم رویندر، ولیمسن ، مچلز کا کردار اہم ہے، دیکھنا یہ ہوگا کہ فلپس آخر میں ہارڈ ہٹنگ کر پائیں گے؟ لیتھم اچھا سوئپ کھیلتے ہیں، ممکن ہے وہ سپنرز کے خلاف آج موثر ثابت ہوسکیں۔