شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے خلاف اشتہار میں جھوٹا دعویٰ کرنے پرمقدمہ درج

عام طور سے شوبز فنکار یا کھلاڑی وغیرہ ایسے اشتہارات میں بغیر سوچے سمجھے کام کر لیتے ہیں جس میں بلند بانگ دعوے کئے گئے ہوں ، اس بار مگر بھارت کے مشہور اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شیروف پان مسالہ کے ایک اشتہار کے باعث مشکل میں پڑ گئے ہیں۔
ان تینوں فنکاروں کو جے پور میں صارفین کے تصفیہ کے لئے بنائے گئے کمیشن نے نوٹس کر کے ذاتی طو رپر یا بذریعہ وکیل انیس مارچ کو طلب کیا ہے۔ ان پر پان مسالے کا مبینہ گمراہ کن اشتہار کرنے کا الزام ہے۔
اطلاعات کے مطابق جےپور سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کی جانب سے کمیشن کو شکایت کی گئی تھی کہ پان مصالحہ میں زعفران شامل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگ اس مضر صحت پان مصالحے کا استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی کروڑوں روپے کما رہی ہے۔
کمیشن نے پان مسالہ کمپنی کے چیئرمین ومل کمار اگروال کو بھی طلب کیا ہے۔
لگتا ہے اب فنکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر سیلیبریٹیز کو اشتہار کرنے سے پہلے تھوڑی تحقیق کر لینی چاہیے ، وہ پراڈکٹ ہی استعمال کر کے دیکھ لیں اور جس کمپنی نے پراڈکٹ کے بارے میں دعویٰ کیا ہے، اس کی مستند لیبارٹری رپورٹ ہی دیکھ لیں۔ یہ اعتراض تو درست ہے کہ اگر کوئی شاہ رخ خان، اجے دیوگن یا ٹائیگر شیروف کا فین ان کے اشتہار سے متاثر ہو کر وہ پراڈکٹ استعمال کرے جس میں کئے گئے دعوے غلط ہوں تو بہرحال ان فنکاروں کا قصور نکلتا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں