پاکستان کا افغان مہاجرین کو حتمی انتباہ، 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستان نے جمعہ کے روز تمام قانونی طور پر دستاویز رکھنے والے افغان مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حتمی حکم جاری کر دیا، بصورت دیگر انہیں جبری بے دخلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کے ساتھ افغان اے سی سی ہولڈرز کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، اس کے بعد، 1 اپریل 2025 سے بے دخلی شروع ہو جائے گی۔

اس وقت پاکستان میں تقریبا8 لاکھ سے زائد سیٹیزن کارڈز رکھنے والے افغان مہاجرین رہائش پزیر ہیں۔ یہ کارڈز حکومت پاکستان نے سال 2017 میں کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیے تھے۔

پاکستان نے اکتوبر 2023 میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام شروع کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بے دخلی مہم شروع ہونے کے بعد سے 842,000 سے زائد افغان پاکستان چھوڑ چکے ہیں، جن میں 40,000 سے زائد بے دخل کیے گئے افراد شامل ہیں۔

رواں سال جنوری کے آخر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے اے سی سی ہولڈرز کو واپس بھیجنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی، لیکن کوئی تاریخ مقرر نہیں کی تھی۔ تاہم، اب باقاعدہ 31 مارچ تک ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں