ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مشہور بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی نے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے، تاہم اس بار وہ بیٹنگ میں کچھ نہیں کر پائے، نیوزی لینڈ کے باولرز ہنری نے کوہلی کو صرف گیارہ رنز پر آوٹ کر دیا، تاہم کوہلی کا یہ تین سواں (300)میچ تھا جو بذات خود ایک بڑا سنگ میل ہے۔ کوہلی نے اپنا دو سواں ون ڈے میچ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، وہ تین سو ون ڈے کا ہدف عبور کرنے والے ساتویں انڈین اور دنیا بھر میں اٹھارویں کھلاڑی ہیں۔ البتہ ویراٹ کوہلی وہ پہلے کرکٹر ہیں جو اس کے ساتھ سو ٹیسٹ اور سو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکا ہے۔ یاد رہے کہ تین سو ون ڈے کھیلنے والی فہرست میں تین پاکستانی کھلاڑی، وسیم اکرم، انضمان الحق اور شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ جبکہ بھارت کے محمد اظہر الدین، راہول ڈریوڈ، سارو گنگولی، ایم ایس دھونی، یوراج سنگھ بھی اس فہرست کا حصہ ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں