وزیراعظم شہباز شریف نے تزئین و آرائش اور تعمیر کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیڈيم میں عوام کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کی جرسی کی بھی رونمائی کر دی گئی ۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آفیشل کٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی ۔
واضح رہے ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے ، پاکستان اپنا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا ۔