کیا ہانیہ عامر کے ڈمپل سرجری سے بنوائے گئے ؟

  ہانیہ عامر مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں جو اپنی خوبصورتی اور دل آویز مسکراہٹ سے پہچانی جاتی ہیں، ان کی مسکراہٹ کی خاص بات ان کے گالوں میں پڑنے والے گڑھے یعنی ڈمپل ہیں۔چند دن قبل ایک معروف نجی چینل پر ایک ڈرمالوجسٹ ڈاکٹر اریج نے یہ انکشاف کر کے ہر ایک کو حیران کر دیا کہ ہانیہ عامر نے اپنے ڈمپلز سرجری سے بنوائے ہیں۔

 ڈاکٹر اریج کے مطابق ہانیہ نے ناک کی سرجری بھی کرائی ہے، اس کے علاوہ ان کی ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کی گئی ہے۔ گالوں کو لفٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہےاور اس میں کاسمٹیک سرجری سے مدد نہیں لی گئ۔

 اس کلپ کے وائرل ہونے پر ناظرین حیرت زدہ رہ گئے ہیں کہ ادکارائوں کے رنگ روپ، بال ، لمبی پلکیں وغیرہ تو میک اپ کے ذریعے بنائی جاتی تھیں،لیکن ڈمپل جو قدرتی طور پر پڑا کرتے ہیں، ان کے لئے بھی اگر سرجری ہو رہی ہے تو پھر کس چیز کا اعتبار کیا جائے؟پھر تو بظاہر نظر آنے والی کسی خوبصورتی پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ہانیہ عامر کی جانب سے ابھی تک کوئی آفیشل تردید نہیں کی گئی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں