سیف علی خان پر حملہ کیس میں خاتون ملزمہ بھی گرفتار

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے ضلع سے خاتون ملزمہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

دو ہفتے قبل رات 3 بجے بالی ووڈ سٹار سیف علی خان کے ممبئی میں باندرا والے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا گیا تھا ، اداکار سیف علی خان کو 6 زخم آئے تھے جن میں سے دو کافی گہرے تھے ۔

اداکار کئی روز اسپتال میں زیر علاج بھی رہے تھے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا ، پولیس نے اس کیس میں مبینہ طور پر مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا جو بنگلہ دیش کا شہری بتایا جاتا ہے ۔ اب ممبئی پولیس نے اسی کیس میں ایک خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ خاتون کو مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے گرفتار کیا گیا ہے جسے راہداری ریمانڈ پر ممبئی منتقل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون مرکزی ملزم سے رابطے میں تھی اور مرکزی ملزم اسی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ سم بھی استعمال کر ہا تھا ۔ دونوں ایک دوسرے کو قریب سے جانتے ہیں ۔

بھارتی پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی ملزم مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بھارت داخل ہوا تھا اور یہاں پر وہ اسی خاتون سے رابطے میں تھا ۔

خاتون سے تفتیس کے دوران مزید انکشافات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، خاتون کو ممبئی لا کر اس سے تفتیش کی جائے گی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں