بھارتی سینما گھر کے دو بڑے سپر اسٹارز، شاہ رخ خان اور الو ارجن، ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں ، دونوں اداکار تھمز اپ کے نئے اشتہار میں ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے ۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق، دونوں اداکار تھمز اپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اور کمپنی نے دونوں اداکارون کو ایک ساتھ اشتہار میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ، “بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور الو ارجن کی مقبولیت پین انڈیا سطح پر ہے۔ شاہ رخ خان جہاں ہندی سینما کے بادشاہ ہیں، وہیں تامل فلموں کے سپر سٹار الو ارجن نے پشپا کی کامیابی کے بعد ہندی بولنے والے علاقوں میں زبردست فین بیس بنا لی ہے۔ دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے ایک بڑا لمحہ ہوگا۔ “
تاپہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اشتہار کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے یا ہونے والی ہے۔ فلم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کولڈ ڈرنک کے اشتہارات عموماً فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز سے ریلیز کئے جاتے ہیں ۔ جب موسم گرما ہو رہا ہوتا ہے اور کولڈ ڈرنکس کی فروخت بھی بڑھ جاتی ہے ۔
کنگ خان نے 2022 میں تھمز اپ کیلئے پہلا اشتہار کیا تھا، جس میں انہیں فلم “پٹھان” کے روپ میں ایکشن کرتے دکھایا گیا تھا۔ یہ اشتہار وائرل ہوا تھا اور “پٹھان” کے لیے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہو گیا تھا ۔ دوسری طرف، الو ارجن نومبر 2024 میں تھمز اپ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوئے تھے اور وہ اب شاہ رخ خان کے ساتھ اشتہار میں نظر آئیں گے ۔