پاکستانی سفیر کی معروف ازبکستانی اردو صحافی شرف مرزا سے ملاقات، ازبکستان میں اردو زبان اور صحافت کے مستقبل پر تبادلہ خیال

پاکستانی سفیر مدثر نے ازبکستان کے معروف اردو صحافی شرف مرزا سے ملاقات کی، جس میں اردو زبان، صحافت اور پاکستان و ازبکستان کے تہذیبی روابط پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ازبکستان میں اردو زبان کے فروغ، اردو صحافت کے مستقبل اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرف مرزا طویل عرصے سے ازبکستان میں اردو صحافت سے وابستہ ہیں اور ریڈیو تاشقند کی اردو سروس کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ اردو زبان، ادب، صوفی روایت اور مشترکہ تاریخ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں