سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں مسافروں کی تعداد اور وقت کی پابندی کے لحاظ سے کئی اہم سنگ میل عبور کیے۔
مطارات الریاض کے مطابق، یکم اگست کو ایئرپورٹ نے 131 ہزار مسافروں کی آمد و رفت کا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ 13 جون کو 903 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
نومبر 2024 میں ’اے آر سی ای ٹی گلوبل‘ کے پانچویں ایڈیشن میں ایئرپورٹ کو ’گلوبل سیریز کسٹمر فوکس‘ کے تحت 5 ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ریاض ایئرپورٹ نے 86 فیصد پروازوں کی وقت پر آمد و روانگی کے ساتھ دنیا میں وقت کی پابندی کے حوالے سے سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔