امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ڈالر سکے جاری ہوتے ہی آؤٹ آف سٹاک

امریکی وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے یو ایس منٹ (امریکا میں کرنسی جاری کرنے والے ادارے) نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری کیے ہیں جس کے بعد وہ گذشتہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔

امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں جاری ہونے والے اس ایک ڈالر کے سکے پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ’ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں‘ (In God We Trust) کی عبارت درج ہے۔

یو ایس منٹ کی جانب سے 25 سکوں کے ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے ایک تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی یو ایس منٹ کی ویب سائٹ پر یہ سکے ’فی الحال دستیاب نہیں‘ لکھا آ رہا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں