پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانس*تان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ترجمان دفتر خارجہ کے پاکستان کی افغانس*تان میں مداخلت کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ افغانس*تان کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہش*تگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ فریم ورک سمیت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان سرزمین کو ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت پاکستان مخالف عناصر کے استعمال سے روکا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانس*تان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، افغانس*تان کے ساتھ ادارہ جاتی رابطے کے لیے تیارہیں بشرطیکہ اس کےنتیجے میں قابل تصدیق انسداد دہشتگردی اقدامات ہوں، پاکستان مؤثر سرحدی انتظام اور قابل تصدیق انسداد دہشت*گردی اقدامات چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانس*تان کے ساتھ کسی بھی مذاکراتی عمل میں عملی اور قابل تصدیق پیشرفت کو اہمیت دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں