علی بابا کی اے آئی ویڈیو ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت، 30 سیکنڈ کی ویڈیوز بنانے والا نیا ماڈل متعار

چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے اپنا جدید اے آئی ویڈیو جنریشن ماڈل Wan3.0 باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نیا ماڈل دستاویزات، اسپریڈ شیٹس، سلائیڈز اور ویب صفحات سے 30 سیکنڈ تک کی ویڈیوز تیار کر سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علی بابا کلاؤڈ نے بتایا کہ Wan3.0 کو مختصر ڈراموں اور فلموں کی تیاری، اشتہارات و مارکیٹنگ، سیاحت کے فروغ اور میوزک ویڈیوز بنانے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کا عوامی آزمائشی ورژن 6 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔

یہ نیا ماڈل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب علی بابا نے مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے اخراجات کے لیے 10 ارب ڈالر کی شیئر فروخت کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہانگ کانگ میں درج کسی کمپنی کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی بنیادی فالو آن شیئر پیشکش قرار دی جا رہی ہے۔

علی بابا مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں اپنی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ اے آئی سے متعلق بھاری سرمایہ خرچ کے باعث اس کی سہ ماہی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں