وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور میں بسنت 2027 کے انعقاد کا اعلان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بسنت 2027 کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ شوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بسنت کی تقریبات 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو لاہور میں منعقد ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت 2026 کی کامیابی کے بعد لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، موسیقی، جشن اور روایتی مہمان نوازی سے بھرپور انداز میں بسنت منائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اور پاکستان کے نوجوانوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ جشن ان کے لیے ہے اور وہ اپنی توانائی اور جذبے سے لاہور کو مزید روشن بنائیں۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی مہمانوں کو بھی لاہور کی بسنت تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

مریم نواز نے کہا کہ بسنت 2027 کو بھی پچھلے سال کی طرح ایک بڑی کامیابی اور یادگار جشن بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں