پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے شہر مشہد میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے وانا کے مطابق محسن رضائی نے علاقائی معاملات میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا خیرمقدم کیا اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
وانا کے مطابق ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ایرانی قیادت کو سراہا اور پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان غیر معمولی یکجہتی کا ذکر کیا۔
پاکستانی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔