اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی پانچویں اقوام متحدہ چیفس آف پولیس سمٹ (UNCOPS 2026) کے موقع پر دونوں کی ملاقات ہوئی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور خطے میں امن کے فروغ کے حوالے سے اس کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔