فیفا 2026: رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر لاسٹ 16 میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر لاسٹ 16 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے 53ویں منٹ میں ایوان پیرسچ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جس کے بعد پرتگال دباؤ میں آ گیا۔ کچھ دیر بعد کرسٹیانو رونالڈو نے گیند جال میں پہنچائی، لیکن ان کا گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

پرتگال کو میچ میں واپسی کا موقع اس وقت ملا جب وی اے آر چیک کے بعد ریفری نے پنالٹی دی۔ رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

یہ رونالڈو کا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلا گول تھا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ کروشیا نے کئی خطرناک مواقع بنائے، لیکن پرتگالی گول کیپر ڈیوگو کوسٹا نے اہم سیوز کیے۔

چوتھے منٹ کے اسٹاپج ٹائم میں متبادل کھلاڑی گونچالو راموس نے رافیل لیاؤ کے شاندار پاس پر ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول کر کے پرتگال کو 1-2 کی برتری دلا دی۔

میچ کے آخری لمحات میں کروشیا نے برابری کا گول کرنے کا دعویٰ کیا، مگر جوشکو گواردیول کا گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

اس کامیابی کے بعد پرتگال کا اگلے مرحلے میں مقابلہ پیر کو ڈیلس میں اسپین سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں