فلپائن کے جنوبی جزیرے منداناؤ کے قریب آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے، جبکہ 450 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی، جس کے بعد شدید متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ چار لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جبکہ بے گھر ہونے والے شہریوں کو امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق متاثرین کو خوراک، طبی سہولیات اور عارضی رہائش فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔