بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا استقبال کرکے خوشی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بھارت اور امریکا کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری میں جاری پیش رفت اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نریندر مودی کے مطابق بھارت اور امریکا عالمی بھلائی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب بھارت میں امریکی سفیر سرگیو گور نے کہا ہے کہ مارکو روبیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو مستقبل قریب میں وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔