روزانہ لاکھوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، ایسے میں ہوائی اڈے کی خوبصورتی اور وہاں موجود سہولیات بہت اہم سمجھی جاتی ہیں، مسافروں کو کچھ ہوائی اڈے نہایت خوبصورت لگتے ہیں، جبکہ کچھ اوسط درجے کے۔
ایسے میں یہ جاننا انتہائی اہم ہے کہ دُنیا کا خوبصورت ترین ہوائی اڈہ کونسا ہے؟ پِکس ورسائلیز کے سالانہ انٹرنیشنل آرکٹیکٹ ایوارڈز میں ابوظہبی کے زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ دُنیا کا سب سے خوبصورت ائیر پورٹ قرار دیا گیا۔
زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا خوبصورت طرزِ تعمیر
ایوارڈز میں ججز کی جانب سے مسافروں کے سفر کے تجربے اور دیگر پہلوؤں کو مدِ نظر رکھ کے درجہ بندی کی گئی۔ ابو ظہبی کے زید انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی ایکس جیسی ساخت اِسے منفرد بناتی ہے اور ٹرمینل کا ہر حصہ امارات کی قدرتی خوبصورتی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔
اِس ائیر پورٹ کے ڈیزائن میں عرب کے ثقافتی رنگوں کو جدید طرزِ تعمیر کے مطابق ڈھالا گیا۔ نئے ٹرمینل کا بیرونی حصہ معروف بین الاقوامی آرکٹیکچرل فرم کون پیڈرسن فاکس ایوسی ایٹس نے ڈیزائن کیا گیا۔