دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے چھوٹی خواتین کی پہلی ملاقات

بھارت کی دنیا کی پست قد خاتون جیوتی اور ترکیہ کی طویل القامت خاتون رومیسہ کی پہلی ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ یہ ملاقات گنیز ورلڈ ریکارڈز کے زیرِ اہتمام لندن میں ہوئی، جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔
رومیسہ نے جیوتی کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ بہت خوبصورت ہیں، جس پر جیوتی نے جواب دیا کہ آپ بھی حسین ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ملاقات کو نہایت دلکش اور مثبت انداز میں سراہا۔ ویڈیو نے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور دونوں خواتین کی منفرد دوستی کا ایک خوبصورت پیغام دیا۔

دونوں خواتین گنیز ورلڈ ریکارڈز کی 70 ویں سالگرہ کے ایڈیشن میں آئیکون ہیں۔ 17 سال کی عمر میں سب سے لمبی نوجوان اور 2021 میں سب سے لمبی خاتون قرار دی جانے والی گیلگی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ناقابل بیان احساس ہے۔ 2009 ء میں سب سے چھوٹی نوعمر لڑکی کا اعزاز حاصل کرنے والی اور 2011 میں سب سے چھوٹی خاتون قرار دی جانے والی ایمگے نے مزید کہا کہ میں وضاحت نہیں کر سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں