امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹکام نے خبردار کیا ہے کہ مخصوص سمندری علاقے میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے جہازوں کو اجازت کے بغیر سفر کرنے پر روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا خلیج عمان اور بحیرہ عرب کے اُن حصوں میں بحری ناکہ بندی نافذ کرے گا جو آبنائے آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ہیں۔
سینٹکام کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ "کوئی بھی جہاز اگر بغیر اجازت اس ناکہ بندی والے علاقے میں داخل یا باہر نکلنے کی کوشش کرے گا تو اسے روکا، راستہ بدلوایا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔”
تاہم بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اقدام سے غیر جانبدار جہازوں کی آبنائے ہرمز کے ذریعے دیگر (غیر ایرانی) بندرگاہوں تک آمدورفت متاثر نہیں ہوگی۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے، جبکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر بھی اس کے اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔