ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے، ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق، سابق وزیرِ خارجہ کمال خرازی امریکی-اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئےہیں۔

مہر اور اثنا نیوز ایجنسیز کے مطابق، 81 سالہ کمال خرازی یکم اپریل کو ہونے والے حملوں میں زخمی ہوئے تھے اور گزشتہ شب دم توڑ گئے۔ خبر رساں اداروں نے انہیں شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چند روز قبل ‘امریکی-صہیونی دشمن کے دہشت گرد حملے’ میں زخمی ہوئے تھے۔

حملے میں تہران میں واقع ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیاتھا، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو گئی تھیں۔

کمال خرازی ایران کی وزارتِ خارجہ کے تحت قائم اسٹریٹجک کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ تھے۔ وہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر بھی رہ چکے تھے اور 1997 سے 2005 تک صدر محمد خاتمی کے دور میں وزیرِ خارجہ کے عہدے پر فائز رہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں