اورمچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سات روزہ مذاکرات مکمل

چین کے شہر اورمچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی امن سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان کے مطابق تینوں ممالک کے وفود میں خارجہ امور، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق حکام شامل تھے۔

ان کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے منشور اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کریں گے، اور اپنے اختلافات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں گے جو صورتحال کو مزید کشیدہ یا پیچیدہ بنا سکتے ہیں، اور باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے کام کریں گے۔

چینی ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی پر چین کا شکریہ ادا کیا اور اس کے مؤقف کو منصفانہ قرار دیا۔

مذاکرات کے دوران تینوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں موجود مسائل کے حل کے لیے ایک جامع منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ اہم اور ترجیحی امور کی نشاندہی بھی کی گئی۔

بیان کے مطابق تمام فریقوں نے اس عمل کو مثبت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں