ایران نے کبھی اسلام آباد میں مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا ایران کے مؤقف کو درست انداز میں پیش نہیں کر رہا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی اسلام آباد میں مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ ان کے مطابق ایران کی ترجیح ایک ایسی جنگ کا مستقل اور منصفانہ خاتمہ ہے جو اس پر مسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” بھی لکھا۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پس پردہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ براہِ راست مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات متوقع تھی جس میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کرنا تھی، تاہم یہ ملاقات آخری وقت میں مؤخر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کو مزید اندرونی مشاورت کے لیے وقت درکار ہے، تاہم سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں اور بات چیت کے امکانات ختم نہیں ہوئے۔

پاکستان خود کو اس معاملے میں ایک غیر جانبدار ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابتدائی سطح پر پیش رفت سست رہی ہے، لیکن سفارتی چینلز کھلے ہیں اور مذاکرات کے لیے کوششیں جاری ہیں، کیونکہ ایسے حساس معاملات میں پیش رفت کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

اس تناظر میں اسلام آباد میں پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ نے بیجنگ کا دورہ کر کے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے چین کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی، جس پر مثبت جواب دیا گیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں