افغانستان میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعے کی رات آنے والے زلزلے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ حکام کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا، جو افغان شہر کندوز سے تقریبا 150 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ اس کے جھٹکے دارالحکومت کابل سمیت ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

گورنر کابل کے ترجمان حافظ اللہ بشارت کے مطابق، کابل کے نواحی علاقے میں ایک مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق، متاثرہ تمام افراد ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے۔

زلزلہ زمین کے اندر تقریبا 180 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث اس کے جھٹکے افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، چترال، سوات اور شانگلہ سمیت کئی علاقوں میں لرزش محسوس کی گئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز دور دراز علاقے میں ہونے کی وجہ سے معلومات کے حصول میں وقت لگتا ہے، اسی لیے متاثرہ علاقوں کی مکمل صورتحال سامنے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

افغانستان کا یہ علاقہ زلزلوں کے لحاظ سے نہایت حساس سمجھا جاتا ہے، جہاں ماضی میں بھی کئی تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں۔ 2023 میں ایک شدید زلزلے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں