آج ایران کی جانب سے 20 بیلسٹک میزائل اور 37 ڈرونز داغے گئے: وزارت دفاع یو اے ای

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق، ایران کی جانب سے ہفتے کے روز 20 بیلسٹک میزائل اور 37 ڈرون داغے گئے جنہیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

وزارت کے بیان کے مطابق، جاری جنگ کے آغاز سے اب تک امارات کو مجموعی طور پر 398 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1872 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک مراکشی شہری جو مسلح افواج کے ساتھ کام کر رہا تھا بھی ہلاک ہوا۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد بھی جاں بحق ہوئے جن میں پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی، فلسطینی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ان حملوں میں کم از کم 178 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اماراتی حکام نے کہا ہے کہ دفاعی نظام مسلسل فعال ہے اور ملک کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں