کیا کولیجن واقعی اتنا فائدہ مند ہے جتنا بتایا جاتا ہے؟

آج کل مختلف مشروبات اور غذائی مصنوعات میں کولیجن شامل کیا جا رہا ہے اور اسے جلد، ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کی تشہیر نے لوگوں میں غیر حقیقی توقعات پیدا کر دی ہیں اور کولیجن کے فوائد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

کولیجن ایک اہم پروٹین ہے جو جلد، ہڈیوں اور جسم کے دیگر حصوں کی ساخت کے لیے ضروری ہوتا ہے، لیکن عمر کے ساتھ اس کی مقدار کم ہو جاتی ہے، اسی لیے لوگ اسے سپلیمنٹس یا خوراک کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق کولیجن مکمل پروٹین نہیں ہے کیونکہ اس میں ایک اہم امینو ایسڈ “ٹرپٹوفین” موجود نہیں ہوتا، جو پٹھوں کی تعمیر اور جسم کی مرمت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ پروٹین کے بہترین ذرائع جتنا مؤثر نہیں سمجھا جاتا۔

اس کے علاوہ بھوک کم کرنے یا وزن کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی اس کے فوائد واضح نہیں ہیں، جبکہ جلد، بالوں اور جوڑوں کے لیے اس کے دعووں کے حق میں بھی مضبوط سائنسی شواہد موجود نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر صحت کے لیے متوازن غذا، اچھی عادات اور صحت مند طرزِ زندگی زیادہ اہم ہیں، جبکہ کولیجن والی مصنوعات کے دعووں پر مکمل انحصار کرنا درست نہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں