فلم دھرندر 2 نے صرف تین دنوں میں عالمی سطح پر 500 کروڑ روپے سے زائد کمائے

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی نئی فلم ‘دھرندھر 2’ نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

ہدایتکار آدتیہ دھر کی اس جاسوسی تھرلر فلم نے دنیا بھر میں کمائی کے لحاظ سے 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، یہ فلم 19 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جبکہ اس سے ایک دن قبل خصوصی نمائش سے ہی 75 کروڑ روپے کی کمائی حاصل کی گئی۔

افتتاحی دن فلم نے 165 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد جمعہ کو معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم مجموعی کمائی 350 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

ہفتہ کے روز فلم نے بھارت میں ایک ہی دن میں 113 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا، جس کے بعد تین دنوں میں مقامی سطح پر مجموعی کمائی 339 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

بیرونِ ملک بھی فلم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور تقریبا 16 ملین ڈالر کما کر عالمی سطح پر مجموعی آمدنی 545 کروڑ روپے تک پہنچا دی۔

فلمی ماہرین کے مطابق اس رفتار کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ فلم اپنے پہلے اختتامی ہفتے میں 700 کروڑ روپے کا ہندسہ بھی عبور کر سکتی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ دھرندھر 2 رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن چکی ہے اور اس نے کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے علاوہ آر مادھون، ارجن رام پال، سنجے دت، سارہ ارجن اور راکیش بیدی بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 2025 کی بلاک بسٹر فلم دھرندھر کا تسلسل ہے، جس نے بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم کی مقبولیت اور کمائی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ آنے والے دنوں میں مزید بڑے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں