آبنائے ہرمز کی بندش، برینٹ خام تیل کی قیمت 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت پیر کے روز بڑھ کر تقریبا 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو اگست 2022 کے بعد بلند ترین سطح میں شمار کی جا رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اس کی قیمت میں 11 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر امریکی معیار کے خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق، قیمتوں میں اس اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے خدشات ہیں۔ ایران اور عمان کے درمیان واقع یہ تنگ سمندری راستہ دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اور عالمی تیل کی تقریباً پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں خلیج فارس سے نکلنے والی کئی آئل ٹینکرز کو حملوں کے خدشے کے باعث روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اوسط قیمت تقریباً 3.72 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جو جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 25 فیصد زیادہ ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اس سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریباً پانچ ڈالر فی گیلن کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں