ازبکستان کی اکیڈمی آف آرٹس، غیر ملکی سفارتی مشنز اور متعدد وزارتوں اور ایجنسیوں کے اشتراک سے 14 سے 18 اکتوبر تک "آرٹ اور دنیا” کے موضوع پر 10واں تاشقند انٹرنیشنل بینالے آف کنٹیمپریری آرٹ منعقد کررہی ہے ۔ اس اہم ثقافتی منصوبے کے حوالے سے نیشنل پریس سینٹر میں ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔ یہ 10واں بینالے مختلف ممالک کے فنکاروں اور ازبکستان کے نوجوان باصلاحیت فنکاروں کے کاموں کو پیش کرنے کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ بینالے میں 40 سے زائد ممالک کے فنکاروں کی پینٹنگز پیش کی جائیں گی، جن میں آسٹریلیا، امریکہ، ارجنٹائن، میکسیکو، برازیل، فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، اسپین، سویڈن، نیدرلینڈز، ہنگری، یونان، پولینڈ، رومانیہ، سلووینیا، سربیا، البانیہ، لٹویا، لتھوانیا، ترکیہ، ایران، الجزائر، بحرین، اسرائیل، بھارت، بنگلہ دیش، جاپان، چین، جنوبی کوریا، سنگاپور، روس، بیلاروس، آذربائیجان، جارجیا، آرمینیا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔ ازبکستان سے 50 سے زائد فنکار اس میں حصہ لے رہے ہیں۔