کم عمر صارفین محفوظ، ChatGPT میں نیا فیچر شامل

اوپن اے آئی نے ChatGPT میں ایک نئی حفاظتی خصوصیت متعارف کرائی ہے، جو صارف کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی صارف کی عمر 18 سال سے کم ہو تو حساس اور ممکنہ نقصان دہ مواد تک رسائی محدود کی جائے، تاکہ نوجوان صارفین کو اضافی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ اقدام اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب مصنوعی ذہانت کے نوجوانوں پر اثرات کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ نظام صرف صارف کے بتائے گئے عمر کی معلومات پر انحصار نہیں کرتا بلکہ صارف کے رویے، اکاؤنٹ کی عمر اور سرگرمی کے اوقات کا تجزیہ کر کے کم عمر صارفین کی شناخت کرتا ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں ChatGPT کے بچوں اور نوعمروں پر اثرات کے حوالے سے تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ متعدد واقعات میں نوعمر افراد کی خودکشیوں کو چیٹ بوٹ کے ساتھ تعاملات سے منسلک کیا گیا، اور کمپنی پر یہ بھی تنقید ہوئی کہ کم عمر صارفین کے ساتھ جنسی نوعیت کے موضوعات پر بات چیت ممکن ہو گئی تھی۔ اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن اے آئی نے اپنی حفاظتی خصوصیات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اگر سسٹم اندازہ لگائے کہ صارف کی عمر 18 سال سے کم ہے، تو خودکار طور پر موجودہ مواد کے فلٹرز فعال ہو جاتے ہیں۔ یہ فلٹرز خاص طور پر جنسی مواد، تشدد اور دیگر ممکنہ نقصان دہ موضوعات پر پابندی لگاتے ہیں۔ اوپن اے آئی نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھار بالغ صارفین کو غلطی سے کم عمر کے طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔

ایسی صورت میں صارفین اپنی مکمل رسائی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنی عمر کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اس عمل میں ایک سیلفی کے ذریعے اوپن اے آئی کے شناختی شراکت دار کے ساتھ بالغ ہونے کی تصدیق شامل ہوتی ہے، تاکہ تصدیق کے بعد تمام مواد تک رسائی ممکن ہو سکے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں