دنیا بھر میں ایکس کی سروس متاثر، چند گھنٹوں بعد بحال

دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو منگل کے روز اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ہزاروں صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ آؤٹ ایج کے باعث صارفین کو لاگ اِن، پوسٹس دیکھنے اور اپ ڈیٹس حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

امریکی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق خرابی کا آغاز امریکی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے قریب ہوا، جس کے بعد امریکا میں شکایات کی تعداد تیزی سے بڑھتی گئی اور ایک موقع پر یہ تعداد اٹھائیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بعد ازاں صورتحال میں بہتری آئی اور رپورٹس کم ہو کر چند سو تک محدود ہو گئیں۔

برطانیہ میں بھی ایکس صارفین نے بڑے پیمانے پر سروس متاثر ہونے کی اطلاع دی، جہاں شکایات کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد تک پہنچ گئی تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ تعداد کم ہو کر تقریباً ایک سو تیس رہ گئی۔ کینیڈا میں بھی ہزاروں صارفین کو اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جو بعد میں بتدریج ختم ہو گئے۔

پاکستان میں بھی ایکس کی سروس عارضی طور پر متاثر رہی، جہاں شام کے وقت شکایات کی تعداد ترانوے تک ریکارڈ کی گئی، تاہم رات کے وقت تک بیشتر صارفین کے لیے سروس بحال ہو چکی تھی اور شکایات کی تعداد نمایاں طور پر کم ہو گئی

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں