بنگلہ دیش نے دہلی کے بعد بھارت کے مزید دو شہروں میں ویزا دفاتر بند کر دیے

بنگلہ دیش کی جانب سے انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں واقع اپنے ہائی کمیشن میں ویزا خدمات عارضی طور پر معطل کیے جانے کے بعد اب بھارتمیں مزید دو شہروں میں بھی ویزا دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

برطانوی ادارے بی بی سی بنگلہ سروس کے مطابق، بنگلہ دیشی حکام نے بھارتی ریاست تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں ویزا اور قونصلر خدمات منگل کے روز سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کے شہر سلی گوڑی میں قائم بنگلہ دیش کا ویزا دفتر بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اگرتلہ میں بنگلہ دیشی شہری اور ہندو نوجوان دیپو چندر داس کی ہلاکت کے بعد گزشتہ چند روز سے مقامی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے تھے، جس کے تناظر میں ویزا خدمات کی معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن میں بھی ویزا خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ ہائی کمیشن کے مرکزی دروازے پر چسپاں کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ویزا سروسز اگلی اطلاع تک بند رہیں گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں