سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی معروف سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے اور اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔

بینا مسرور پاکستان ٹیلی وژن کی ان نمایاں فنکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں گہری چھاپ چھوڑی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔

مرحومہ بینا مسرور ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں۔ ان کے بیٹے نے مداحوں سے والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ کے انتقال پر ان کے ساتھی فنکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں