پاکستان اور ترکیہ کی کمپنیوں کے درمیان سمندری تیل و گیس کے معاہدے پر دستخط

سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ترکیہ اور پاکستانی کمپنی میں معاہدوں پر دستخط ہوگئے پی پی ایل نے اس حوالے سےاسٹاک ایکسچینج کو خط بھی لکھ دیاہے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) نے اس سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ اطلاع بھی ارسال کی ہے، جس سے منصوبے کی قانونی اور مالی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت ایسٹرن آفشور انڈس بلاک سی میں تیل و گیس کے وسائل کی تلاش کی جائے گی، اور یہ منصوبہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

پی پی ایل کے مطابق ایسٹرن آفشور انڈس بلاک سی کیلئے ایگریمنٹ طے پا گیا ہے پاکستان اور ترکیہ کے مابین توانائی کے شعبے میں نئے باب کا آغاز ہوگا۔ پی پی ایل نے 25 فیصد شراکت داری حصہ اور آپریٹرشپ ترک پیٹرولیم اوورسیز کو منتقل کردی او جی ڈی سی ایل اور ماری انرجیز بھی منصوبے میں 20 فیصد کے شراکت دار ہیں۔

پی پی ایل منصوبے میں 35 فیصد حصہ برقرار رکھے گا۔ معاہدہ پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی جانب ایک اہم قدم ہےشراکت داری پاکستان اور ترکیہ کے طویل مدتی اسٹریٹجک توانائی اتحاد کو مضبوط کرے گی

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں