فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات،دفائی و توانائی پر اہم گفتگو

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ترکی کے وزیرِ توانائی الپ ارسلان کا استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے منصوبوں میں شراکت داری خطے کی معاشی مضبوطی اور تکنیکی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی محاذوں پر پاکستان کی مستقل حمایت پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے پاکستان کی جانب سے علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے کا خواہش مند ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں