پاکستانی کرائم تھرلر فلم “ججی” ایمازون پرائم پر ریلیز

پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں اوّل آنے والی پاکستانی کرائم تھرلر فلم “ججی” اب ایمازون پرائم کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ فلم کو بین الاقوامی سطح پر نمائش کے اس موقع نے نہ صرف پاکستانی سینما کی پہچان کو وسیع کیا ہے بلکہ مقامی فلم سازوں کے لیے بھی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم کی اس پذیرائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈائریکٹر حبیب شہزاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی جدوجہد اور خدمات کو اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی تخلیقات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرائم بیسڈ موضوعات پر معیاری اور بامقصد فلموں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ سال کرائم تھیم پر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا جس میں نجی فلم ساز ادارے بی ایچ ایم فلمز کی تخلیق “ججی” ہر شعبے میں نمایاں رہی اور کہانی، اداکاری اور تکنیکی معیار پر اسے پہلی پوزیشن دی گئی۔ اس فیسٹیول کے ججز میں نامور فنکار توقیر ناصر، عثمان پیرزادہ اور فلم ساز سید نور شامل تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق “ججی” پہلے ہی عالمی اور قومی سطح پر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔ فلم کی کہانی ایک خطرناک سیریل کلر کے گرد گھومتی ہے جس کی جانب سے کیے گئے لرزہ خیز جرائم اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی باریک بین تفتیش کو سنسنی خیز انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں تفتیش کے مختلف مراحل اور پولیس اہلکاروں کو درپیش چیلنجز کو حقیقت کے قریب تر دکھایا گیا ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں