ایران نے انڈین شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت معطل کر دی

ایران کی حکومت نے عام انڈین پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے دستیاب ویزا فری (ویزا سے استثنیٰ) سہولت کو 22 نومبر 2025 سے معطل کر دیا ہے۔

انڈیا میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انڈین پاسپورٹ رکھنے والے انڈین شہریوں کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران میں یک طرفہ سیاحتی ویزا منسوخی کے ضوابط کا نفاذ 22 نومبر 2025 سے معطل کر دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تاریخ کے بعد، عام پاسپورٹ رکھنے والے انڈین شہریوں کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں داخل ہونے یا وہاں سے گزرنے (ٹرانزٹ) کے لیے ویزا حاصل کرنا ضروری اور لازمی ہوگا۔

اسی کے ساتھ ہی، انڈین وزارتِ خارجہ نے بھی اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو ایسے کئی واقعات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جن میں انڈین شہریوں کو روزگار کے جھوٹے وعدوں یا کسی اور ملک کے سفر کی یقین دہانیوں کے ذریعے ایران کی جانب سفر کروایا جاتا ہے، اور جرائم پیشہ عناصر ایسے افراد کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق، ایران پہنچنے پر ان میں سے بہت سے افراد کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔

انڈین وزارتِ خارجہ نے تمام انڈین شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کا سفر کرنے سے پہلے پوری طرح سے اس بات کی تصدیق کر لیں کہ وہ کسی ایجنٹ کے ہاتھوں غلط استعمال تو نہیں ہو رہے اور ایسے ایجنٹوں سے دور رہیں جو ایرانی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے انھیں کسی اور مُلک تک پہنچانے کے وعدے کر رہیں ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں