سمرقند میں بین الاقوامی نوجوانوں کا فورم — ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی مکالمے کا آغاز

ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں آج سے 14واں یونیسکو یوتھ فورم (UNESCO Youth Forum)
شروع ہو گیا ہے، جس میں ۱۴۰ سے زائد ممالک کے نمائندے اور نوجوان قائدین شرکت کر رہے ہیں۔

یہ دو روزہ عالمی اجتماع یونیسکو اور ازبک حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مرکزی موضوع ہے:
‏“Climate Action and Social Impacts, Particularly for Young People‏“
یعنی ماحولیاتی اقدام اور اس کے نوجوانوں پر سماجی اثرات۔

فورم میں ۱۵۰ سے زائد نوجوان رہنما، سماجی کارکنان اور ماحولیاتی ماہرین شرکت کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور سماجی ذمہ داری جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

ازبکستان کے نائب وزیرِ خارجہ، یونیسکو کے نمائندگان اور مختلف بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی چیلنجز کے حل میں شراکت دار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس فورم کا مقصد نوجوان نسل کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے، اختراعی حل پیش کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مختلف سیشنز میں شرکاء یہ بھی بحث کریں گے کہ کس طرح ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ایکٹیوزم اور سماجی قیادت کے ذریعے ماحول دوست اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

سمرقند میں اس بین الاقوامی فورم کی میزبانی ازبکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دی جا رہی ہے، جس کے ذریعے ملک نے خود کو عالمی سماجی و ماحولیاتی مباحث میں فعال شراکت دار کے طور پر پیش کیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں نوجوانوں کے عالمی کردار اور پائیدار مستقبل کے لیے سفارشات شامل ہوں گی

اپنا تبصرہ لکھیں