کم وقت میں زیادہ فِسٹ بمپ کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ

امریکی شہری ڈیوڈ رش اور ان کے ساتھی جونتھن ہینن نے صرف 30 سیکنڈ میں 426 فِسٹ بمپ کر کے کم وقت میں سب سے زیادہ فِسٹ بمپ کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔

سیریل ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش، جو پہلے بھی درجنوں گینیز ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، نے اس بار اپنے دوست جونتھن ’ہالی ووڈ‘ ہینن کے ساتھ ٹیم بنا کر حیران کن تیزی کے ساتھ 426 فِسٹ بمپ مکمل کیے۔

یہ ریکارڈ حاصل کرنے سے قبل مختلف افراد کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ ڈیوڈ رش نے ماضی میں مشہور ٹی وی میزبان ہاوی مینڈل کے ساتھ 30 سیکنڈ میں 380 فِسٹ بمپ کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے یوٹیوبر ڈاکٹر مائیک کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے یہ ریکارڈ 398 فِسٹ بمپ تک بڑھا دیا۔

تاہم کچھ عرصہ بعد نکول ڈی بونِس اور ایرک کار نے 406 فِسٹ بمپ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

تازہ ترین مقابلے میں ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر ریکارڈ واپس حاصل کرتے ہوئے 426 فِسٹ بمپ کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے پیچھے برسوں کی مشق، ٹیم ورک اور درست ہم آہنگی کا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں بھی کئی نئے گینیز ریکارڈز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں