پاکستانی گلوکار ثمر جعفری کو عالمی سطح پر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا لی ہے۔ عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی (Spotify) نے انہیں 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ پروگرام” میں شامل کیا ہے۔

یہ اعزاز ثمر جعفری کو ان کے گانوں کی مقبولیت اور موسیقی کے شعبے میں ان کی تیزی سے بڑھتی کامیابی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

رواں سال ریلیز ہونے والے ان کے مشہور گانے "میں رہوں” اور "گزارشیں” نے اسپاٹیفائی پر دھوم مچا دی ہے۔ دونوں گانوں کے مجموعی طور پر 23.3 ملین اسٹریمز ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے صرف "میں رہوں” کے اسٹریمز 14 ملین سے زیادہ ہیں۔

ثمر جعفری کے گانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بنگلہ دیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں بھی بڑی تعداد میں سنے جا رہے ہیں۔

ان کے مداحوں میں مرد و خواتین کی تعداد تقریباً برابر ہے، جبکہ ان کے سامعین کی اکثریت 18 سے 24 سال کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

پروگرام ایک عالمی پہچان رکھنے والا اقدام ہے، جو نئے اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کو دنیا بھر کے سامعین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ثمر جعفری کی اس کامیابی نے پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک نیا فخر پیدا کیا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں