مشہور اسٹار کِم کارڈیشین 44 سالہ کی عمر میں صحت اور فٹنس کے پیچھے کیا راض پوشیدہ ہیں؟

معروف امریکی ٹی وی اسٹار اور فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز ایک حالیہ انٹرویو میں مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی روزمرہ فٹنس روٹین اور طرزِ زندگی کے متعلق دلچسپ تفصیلات بتائیں۔

44 سالہ کِم کارڈیشین نہ صرف فیشن اور سٹائل کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، بلکہ اپنی صحت اور متوازن طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کِم نے بتایا کہ ان کا مصروف شیڈول بھی ان کی فٹنس روٹین میں رکاوٹ نہیں بنتا۔ ان کے مطابق، فٹنس کا سب سے اہم پہلو ویٹ ٹریننگ ہے، اور وہ ورزش کے دوران زیادہ تر وزن اٹھانے پر توجہ دیتی ہیں۔

کمر کے درد جیسے جسمانی مسائل کے باوجود کِم نے اپنی ورزش کا سلسلہ ترک نہیں کیا بلکہ حالات کے مطابق ورزش کا انداز بدل لیا۔ وہ اس بات پر زور دیتی ہیں کہ جسمانی توازن اور مضبوطی کے لیے تسلسل کے ساتھ ورزش ضروری ہے۔

کِم کارڈیشین روزانہ تقریباً 90 منٹ کی ورزش کرتی ہیں، جس میں ویٹ ٹریننگ، اسٹریچنگ اور کارڈیو شامل ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں ڈانس پر مبنی ورزشیں بالکل پسند نہیں، اور ایک مرتبہ تو ہاٹ یوگا کے دوران وہ سو بھی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند، متوازن اور کامیاب زندگی کے لیے ورزش اور نظم و ضبط کو روزمرہ کا حصہ بنانا نہایت اہم ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں