ٹھنڈے اور گرم پانی سے نہانے کے فوائد اور نقصانات

نہانا انسانی صفائی اور صحت کا ایک لازمی جزو ہے، مگر ہمیشہ سے یہ سوال زیرِ بحث رہا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا زیادہ مفید ہے یا گرم پانی سے؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دونوں کے اپنے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں، اور ان کا انتخاب موسم، جسمانی حالت اور ضرورت کے مطابق کیا جانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق گرم پانی سے نہانے سے جسم کو سکون اور آرام ملتا ہے، پٹھوں کی کھچاؤ اور جوڑوں کے درد میں کمی آتی ہے، جبکہ خون کی روانی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ نزلہ، زکام اور بند ناک کی کیفیت میں عارضی افاقہ ملتا ہے اور ذہنی دباؤ کم ہو کر نیند میں بہتری آتی ہے۔

تاہم گرم پانی کے کچھ نقصانات بھی ہیں، جیسے کہ جلد کی خشکی، بالوں کی قدرتی چکنائی کا خاتمہ، اور حساس افراد میں خارش یا جلن کی شکایت۔ زیادہ گرم پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر کم ہونے اور چکر آنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

دوسری جانب، ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جسم میں توانائی اور تازگی آتی ہے، خون کی گردش تیز ہوتی ہے، قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بالوں اور جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

مگر ٹھنڈے پانی کے نقصانات بھی کم نہیں۔ سرد موسم میں نزلہ اور کھانسی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ دل یا سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے ٹھنڈے پانی سے نہانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کمزور یا بیمار افراد میں جسمانی کمزوری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شدید گرم یا شدید ٹھنڈے پانی سے پرہیز کیا جائے، اور نیم گرم یا معتدل درجہ حرارت کا پانی استعمال کیا جائے۔ سردیوں میں نیم گرم پانی اور گرمیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانا عموماً زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں